شاہد آفریدی نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کی حمایت کردی

کرکٹ بورڈ کو خود مختار ہونا چاہیے، ایسا نظام چاہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کا سسٹم چلتا رہے، شاہد آفریدی


Sports Reporter April 25, 2022
میگا اسٹار کرکٹ لیگ ستمبر کے وسط میں راولپنڈی میں ہوگی، بوم بوم (فوٹو، فائل)

ISLAMABAD: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ کو خود مختار ہونا چاہیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں میگا اسٹار لیگ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کو خود مختار ہونا چاہیے، معاملات کو اسلام آباد تک نہیں جانا چاہیے، جو بھی سسٹم بنے اس کو چلنے کا موقع ملنا ضروری ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ایسا نظام چاہتے ہیں جس سے پاکستان کرکٹ کا سسٹم چلتا رہے، میگا اسٹار لیگ ستمبر کے وسط میں راولپنڈی میں ہوگی، لیگ میں چھے ٹیمیں حصہ لیں گی۔

سابق کپتان کا مؤقف ہے کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو تمام کھلاڑی مِس کررہے ہیں، اس لیگ کو جوائن کرنے کا مقصد بھی یہ ہے کہ مالی مسائل سے پریشان کھلاڑیوں اور صحافیوں کی بھی مدد کی جاسکے، اس لیگ میں سب شعبوں کے لیے فنڈز مختص کررہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں