کنگنا رناوت کا بچپن میں جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف

بچپن میں جہاں رہتی تھی وہاں ایک لڑکا نامناسب طریقے سے میرے جسم کو ہاتھ لگاتا تھا، اداکارہ


ویب ڈیسک April 25, 2022
کنگنا ریئلٹی شو ’لوکس اَپ‘ کی میزبانی کررہی ہیں (فوٹو، فائل)

ISLAMABAD: بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ بچپن میں جہاں رہتی تھی وہاں جنسی ہراسانی کا شکار ہوئی، ایک لڑکا مجھے نامناسب طریقے سے چھوتا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ اداکارہ ریئلٹی شو 'لوکس اپ' کی میزبانی کررہی ہیں، کنگنا اس شو کے دوران پہلے بھی اپنے ماضی کے کئی راز سے پردہ اٹھا چکی ہیں اور اب انہوں نے بچپن میں ہراساں کیے جانے کے واقعے سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہراساںی کا یہ واقعہ صرف میرے ساتھ نہیں بلکہ کئی بچوں کے ساتھ پیش آچکا ہے، ہم میں سے بھی کئی لوگ اس نامناسب صورت حال سے گزرے ہوں گے، لیکن اس پر عوامی سطح پر گفتگو نہیں ہوتی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ہمارا خاندان ہر حد تک بچوں کی حفاظت کرلے لیکن پھر بھی انہیں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔