پیٹرول پر صرف غریبوں کو سبسڈی دیں گے سب کو نہیں وزیر خزانہ

آئی ایم ایف چاہتا ہے ہم پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم کریں، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل


ویب ڈیسک April 25, 2022
مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف پروگرام بحال کروانے میں کامیاب

آئی ایم ایف پروگرام بحالی سے متعلق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ چاہتا ہے ہم پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم کریں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''ٹو دی پوائنٹ''میں بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام بحال کروانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد آرہا ہے، کل سے تکنیکی معاملات پر بات چیت شروع ہوجائے گی۔

مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وضاحت دی کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ ہم پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم کردیں مگر آئی ایم ایف سے وعدہ نہیں کیا کہ پیٹرول کی کتنی قیمت بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غریب افراد کو پٹرول پر ٹارگٹ سبسڈی دینی ہوگی لیکن پوری قوم کو سبسڈی نہیں دے سکتے لیکن فی الحال پیٹرول کی قیمتوں میں فوری رد و بدل کا کوئی ارادہ نہیں۔

پروگرام کے دوران وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ڈالر کی قیمت پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔