عید پر کراچی سے لاہور اور پشاور کیلئے 2 اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ

عید اسپیشل ٹرینوں میں سے پہلی ٹرین 29 اپریل جبکہ دوسری 30 اپریل کو 1 ہزار مسافروں کو لے کر کراچی سے روانہ ہوگی


Staff Reporter April 25, 2022
محکمہ ریلوے نے مسافروں کی سہولت کیلئے یہ اقدام اٹھایا ہے (فوٹو، فائل)

پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے کراچی سے 2 اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے ایک کراچی سے لاہور جبکہ دوسری کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عید پر پہلی خصوصی ٹرین 29 اپریل 2022 کو کراچی سے پشاور دوپہر 02:30 بجے کراچی سٹی سے چلے گی جس کے اسٹاپ اس طرح سے ہوں گے کراچی کینٹ، لانڈھی، حیدرآباد، نواب شاہ، روہڑی، خانپور، بہاولپور، ملتان خانیوال، شورکوٹ کینٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، فیصل آباد، چک جھمرہ، چنیوٹ، چناب نگر، شاہین آباد، سرگودھا، ملکوال، منڈی بہاؤ الدین، لالہ موسیٰ، جہلم، راولپنڈی، ٹیکسلا کینٹ، اٹک سٹی، نوشہرہ پشاور سٹی سے ہوتے ہوئے اگلے رات 11:00 بجے پشاور پہنچے گی۔

یہ ٹرین 14 کوچز پر مشتمل ہے اور سب کی سب کوچز اکانومی کلاس ہوں گی، اس ٹرین میں 1000 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

جبکہ دوسری اسپیشل ٹرین30 اپریل 2022 کو کراچی سے لاہور شام 19:45 پر کراچی کینٹ سے چلے گی جس کے اسٹاپ اس طرح سے ہوں گے لانڈھی، حیدرآباد، نواب شاه، روہڑی، صادق آباد، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور، ملتان کینٹ، خانیوال، میاں چنوں، چیچہ وطنی، سابیوال، اوکاڑه، پتوکی، رائیونڈ کوٹ لکھپت سے ہوتے ہوئے دوپہر03:30 پر لاہور پہنچے گی، یہ ٹرین 2 اے سی بزنس 2 اے سی اسٹینڈرڈ اور 10 اکانومی کلاس ہوں گی، اس ٹرین میں 986 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔