طالبان کی سابق اعلیٰ عہدیداروں سے وطن واپسی کی اپیل
امارت اسلامیہ ملک کے تمام شہریوں کی عزت، آبرو کا دفاع کرتی ہے، سراج الدین حقانی
افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے سابق حکومتی عہدیداروں سے وطن واپسی کی اپیل کی ہے اور ان کی سیکورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان (آئی ای اے) کے قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے سابق اعلیٰ حکام اور سیکیورٹی فورسز سے وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔
کابل پولیس ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران حقانی نے کہا کہ سابق حکومتی عہدیداران وطن واپس آجائیں۔ انہوں نے سابق حکام کی حفاظت کا بھی یقین دلایا۔
حقانی نے کہا کہ امارت اسلامیہ ملک کے تمام شہریوں کی عزت، آبرو کا دفاع کرتی ہے اور افغانستان واپس آنے والے محفوظ رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم بیرون ملک جانے والوں کو وطن واپس آنے کی دعوت دیتے ہیں۔ سابق اعلیٰ عہدیدار یہاں عزت کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ امارت اسلامیہ آپ کی عزت، وقار اور املاک کا مکمل دفاع کرے گی۔