اوگرا کا ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اوگرا کی تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اپنے پیٹرول پمپوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری


ویب ڈیسک April 25, 2022
ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اوگراہ نے ڈیزل کی قلت سے متعلق خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی ہدایت جاری کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں ڈیزل کی قلت اور ذخیرہ اندوزی کے معاملے پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو خطوط لکھ دئیے۔

خط میں اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں ڈیزل کی قلت کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں لہذا چیف سیکریٹریز پیٹرول پمپس پر ڈیزل کی دستیابی یقینی بنائیں۔

اوگرا نے خط میں ہدایت دی کہ چیف سیکریٹریز ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اپنے ایریا میں پیٹرول پمپس کی باقاعدہ مانیٹرنگ کریں اور کسی بھی ذخیرہ اندوزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف فوری ایکشن لیں۔

اوگرا نے تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی اپنے پیٹرول پمپوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کردیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔