چور کرین کی مدد سے ’اے ٹی ایم‘ اکھاڑ کر لاکھوں روپے لے اڑے

بھارت میں چوروں نے کرین کے ذریعے بینک اے ٹی ایم لوٹنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے، حالیہ واردات میں 27 لاکھ روپے چوری ہوئے


ویب ڈیسک April 25, 2022
انوکھی واردات پر سوشل میڈیا صارفین نے مذاق بھی اڑایا (فوٹو، انٹرنیٹ)

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں چوروں نے بینک اے ٹی ایم لوٹنے کا ایک اور انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹرا کے سنگلی شہر میں ملزمان کرین کی مدد سے اے ٹی ایم مشین اکھاڑ کر لے گئے جس میں تقریباً 27 لاکھ بھارتی روپے موجود تھے۔ قبل ازیں اے ٹی ایم کو بم سے اڑا کر بھی رقم لوٹنے کی کوشش کی جاچکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چوروں نے فلمی انداز میں اے ٹی ایم لوٹا، جس کے مناظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مشین پیٹرول پمپ پر نصب تھی۔

پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی شناخت کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ جلد ان کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکے۔ خیال رہے کہ کیمرے میں چوروں کا چہرہ ریکارڈ نہیں ہوا ہے۔

واردات کی ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا فلموں اور ڈراموں میں ہوتا ہے، کسی کا کہنا تھا کہ جب مہنگائی اور بے روزگاری بڑھے گی تو پھر یہ سب دیکھنا پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔