
ترجمان فیڈریشن کے مطابق ایشیاکپ ہاکی 23 مئی سے یکم جون تک انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں کھیلا جائےگا۔ ایونٹ میں پاکستان، انڈیا، انڈونیشیا، جاپان، کوریا، ملائشیا، بنگلہ دیش اور اومان کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔
ایشیاکپ کی ٹاپ 4 ٹیمیں براہ راست ہاکی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کریں گی، ورلڈکپ جنوری میں بھارت کے شہر بھونیشور میں شیڈول ہے۔بھارتی ٹیم ایشیا کپ ہاکی میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔
پاکستان، بھارت، جاپان اور ملائیشیا کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے، ایونٹ کے پہلے روز رواتیی حریف ایک دوسرے کے مدمقابل ہوگے جبکہ قومی ٹیم 24 مئی کو انڈونیشیا اور 26 مئی کو جاپان کے مدمقابل آئے گی۔
مزید پڑھئیں: پاکستان ہاکی ٹیم دورہ یورپ کیلیے ہالینڈ روانہ ہوگئی
دوسری جانب پاکستان کی ٹیم ایشیاکپ کی تیاریوں کے لیے ان دنوں یورپ کے ٹور پر ہے، قومی ٹیم ہالینڈ، بیلجیم اور اسپین کے ساتھ میچز کے بعد چھ مئی کو وطن لوٹے گی۔
قومی ٹیم کا 9 مئی کو لاہور میں تربیتی کیمپ لگے گا جس کے بعد ٹیم 18 مئی کو جکارتہ روانہ ہوگی۔
Press Release: Hero Asia Cup Jakarta 2022
Click the link to see the Full Press Release of Hero Asia Cup Jakarta 2022https://t.co/dpR5KLQqen pic.twitter.com/zZWNCrC6ZG
- Asian Hockey Federation (@asia_hockey) April 25, 2022
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔