انتہاپسند ہندوؤں کے قاتلانہ حملے کا خوف دلت نوجوان پولیس لے کر دلہن بیاہنے پہنچ گیا

آٹھ ماہ قبل انتہاپسند ہندوؤں نے ایک دلت نوجوان کو گھوڑے پرسوار ہوکر بارات لیجانے پر قتل کردیا تھا


ویب ڈیسک April 25, 2022
دلہا پولیس حصار میں دلہن بیاہنے پہنچ گیا

بھارت میں دلت نوجوان انتہاپسندوں کے تشدد سے بچنے کیلئے درجنوں پولیس اہلکاروں کے حصار میں دلہن رخصت کرنے پہنچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکاروں کے پروٹوکول میں بارات لیجانے کا واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے بلندشہر میں پیش آیا جہاں ایک دلت نوجوان نے پولیس تھانے میں بارات میں پروٹوکول دینے کی گزارش کی تھی۔

دلت نوجوان کی درخواست پر پولیس کی بھاری نفری نے گھوڑے پر سوار دلہا اور باراتیوں کو اپنے حصار میں لیکر دلہن کے گھر تک پہنچایا۔

دلت نوجوان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ آٹھ ماہ قبل علاقے ایک دلت نوجوان کو گھوڑے پر سوار ہوکر بارات لیجانے پر ٹھاکر برادری نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث وہ ہلاک ہوگیا تھا۔

نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ وہ شدید خوفزدہ ہے کہ اگر گھڑچڑھائی کی رسم کی تو اسے بھی مار دیا جائے گا لہذا پولیس مجھے پروٹوکول دے۔

پولیس نے نوجوان کی خواہش پوری کی اور بارات لیجانے کےلیے بھاری نفری فراہم کی، جس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔