علی ظفر اچھے اداکار ہی نہیں اچھے انسان بھی ہیں شاہ رخ خان

علی ظفر نے ’’ٹوٹل سیاپا‘‘ میں خود کو بھرپور انداز میں پیش کرکے ثابت کیا ہے کہ یہ ایک اچھے فنکار ہیں، شاہ رخ خان

علی ظفر نے ’’ٹوٹل سیاپا‘‘ میں خود کو بھرپور انداز میں پیش کرکے ثابت کیا ہے کہ یہ ایک اچھے فنکار ہیں، شاہ رخ خان فوٹو : فائل

FAISALABAD:
بھارتی سپراسٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ علی ظفرپاکستان کاایک بڑاٹیلنٹ ہیں جواپنی گلوکاری کے بعد بطور اداکار سامنے آئے ہیں اور تیزی سے خود کو منوایاہے۔


ان کی نئی آنے والی فلم ''ٹوٹل سیاپا'' میں انھوں نے خود کو بھرپور انداز میں پیش کرکے ثابت کیا ہے کہ یہ ایک اچھے فنکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بھارت میں علی ظفر سے ملاقات کے موقع پرکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ علی نہ صرف اچھے اداکار ہیں بلکہ یہ ایک اچھے انسان بھی ہیں، میں ان کے کام سے مطمئن بھی ہوں اور خوش بھی ہوں، ان جیسے لڑکوں کو سامنے آنا چاہیے کیونکہ ہمارے نظریاتی اختلافات آپس میں جو بھی ہوں ہندوستان اور پاکستان کی عوام ہمارے فن سے ہمیں پہچانتی ہیں سو ہمیں اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے ۔
Load Next Story