امریکی گلوکارہ کیٹی پیری پر توہین مذہب کا الزام عائد

گانے کی وڈیو میں کیٹی پیری مصری ملکہ کے روپ میں ہیں جو اپنا ہاتھ مانگنے والوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی ہے۔


Showbiz Desk February 28, 2014
گانے کی وڈیو میں کیٹی پیری مصری ملکہ کے روپ میں ہیں جو اپنا ہاتھ مانگنے والوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی ہے۔ فوٹو : فائل

امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے گانے 'ڈارک ہورس' کی وڈیو ریلیز ہونے پر ان پر توہینِ مذہب کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ گانا جنوری کے آخری ہفتے میں ریلیز ہوا تھا جب کہ اس کی وڈیو 20 فروری کو ریلیز کی گئی ہے جس میں کیٹی پیری مصری ملکہ کے روپ میں ہیں جو اپنا ہاتھ مانگنے والوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی ہے۔ آن لائن پٹیشن کے محرک شہزاد اقبال کا اس پٹیشن میں کہنا ہے کہ وڈیو کے سوا ایک منٹ گزرنے کے بعد ایک مرد کو گلے میں ایک ہار پہنا ہوا ہے جس پر اللہ لکھا ہے۔ اس مرد کو وہ ہار پہنے ہوئے جلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس وڈیو میں صاف توہینِ مذہب ہوئی ہے کیونکہ اس میں کیٹی نے اس شخص کو جلایا ہے جس نے اللہ کے نام کا ہار پہن رکھا ہے۔ اس آن لائن پٹیشن کی حمایت برطانیہ ہی سے نہیں بلکہ دیگر ممالک سے بھی کی گئی ہے جن میں آسٹریلیا، ملائیشیا، انڈونیشیا، مراکش، لبنان اور امریکا شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں