حکومت کا چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کیخلاف اپیل واپس لینے کا فیصلہ

طارق بنوری کی تعیناتی کے خلاف اپیل واپس لینے کی سمری بھجوا دی گئی

طارق بنوری کی تعیناتی کے خلاف اپیل واپس لینے کی سمری بھجوا دی گئی

وفاقی حکومت نے چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

سپریم کورٹ میں چئیرمین ایچ ای سی طارق بنوری کی بحالی کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

ایڈشنل اٹارنی جنرل نے کیس میں مختصر التوا مانگتے ہوئے بتایا کہ مجھے ہدایات دی گئی ہیں کہ وفاقی حکومت کیس واپس لینا چاہتی ہے، طارق بنوری کی تعیناتی کے خلاف اپیل واپس لینے کی سمری بھجوا دی گئی ہے، وفاق کی جانب سے حتمی منظوری تک کی ملتوی کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین ایچ ای سی کوقبل ازوقت ہٹادیا گیا


جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ڈاکٹر طارق بنوری کی تو ریٹائرمنٹ قریب تھی کیس خود ہی غیر موثر ہو جائے گا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ڈاکٹر طارق بنوری مئی کے آخر میں ریٹائر ہو جائیں گے۔ عدالت نے ایڈشنل اٹارنی جنرل کی التوا کی درخواست منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: ایچ ای سی ارکان کا چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری پر عدم اعتماد کا اظہار

عدالت میں ڈاکٹر عطا الرحمن کے وکیل بھی پیش ہوئے اور کہا کہ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عطا الرحمن سے متعلق سخت آبزرویشنز دی، ڈاکٹر عطا الرحمن کیس میں فریق ہی نہیں تھے، ہائیکورٹ کا فیصلہ ان کے پورے کیریئر پر اثر انداز ہو رہا ہے، ڈاکٹر عطا الرحمن کے خلاف ہائیکورٹ کے فیصلے میں دی گئی آبزرویشن حذف کی جائے۔

عدالت نے ڈاکٹر عطا الرحمن کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی اور سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی۔
Load Next Story