ٹیکس کم جمع کرانے والے صنعتی یونٹس کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
ایف بی آرنے100یونٹس کی فہرست فیلڈ آفسزکوبھجوادی،فروخت بڑھنے کے باوجودکم ٹیکس دیا،ڈیسک آڈٹ کی ہدایت کی گئی ہے،ذرائع
ایف بی آر نے گزشتہ 7 ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران سیلزٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سال بہ سال کم جمع کرانے والے کاروباری و صنعتی یونٹس کیخلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آرکے سینئر افسر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ایف بی آر نے سیمنٹ و دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے 100صنعتی یونٹس کی فہرست مرتب کرکے فیلڈ آفسزکو بھجوائی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان صنعتی یونٹس نے رواں مالی سال سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ٹیکس جمع کرایا ۔
جبکہ ان یونٹس کی سیل میں اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیلڈ آفسز سے کہا گیا ہے کہ ان یونٹس کا ڈیسک آڈٹ کیا جائے اور انکے ٹیکس گوشواروں میں دی جانیوالی معلومات کا تجریہ کرکے کارروائی کی جائے اور جن یونٹس کے ڈیٹا میں فرق پایا جائے ان کو نوٹس جاری کیے جائیں اور عدم کمپلائنس پر قانونی تقاضے پورے کرکے ڈیمانڈ ریز اور ریکوری کی جائے۔