کراچی میں شہری اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 8 سالہ بچہ جاں بحق

مقتول بچے کے اہلخانہ نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا


ویب ڈیسک April 26, 2022
مقتول بچے کے اہلخانہ نے مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا ۔ فوٹو: فائل

کراچی: نارتھ کراچی مسلم ٹاؤن میں شہری اورڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والے 8 سالہ بچے کو میواہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

گزشتہ شب نیو کراچی تھانے کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر الیون ای مسلم ٹاؤن میں شہری اورڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں فائرنگ کی زد میں آکر 8 سالہ محمد عبید ولد عمران جاں بحق ہوگیا۔

مقتول عبید 5 بہن بھائیوں میں چوتھے نمبرپرتھا۔ فائرنگ کے وقت عبید اپنے تایا کے گھر کے باہر کھڑا تھا فائرنگ کا واقعہ مبینہ طور پر شہری اور ڈاکوؤں کے درمیان ہوا۔

مقتول کے لواحقین کے مطابق فائرنگ کرنے والا کون تھا اورعبید کو کس کی گولی لگی علم نہیں، واقعے میں جو بھی ملوث ہے اسے گرفتار کر کے سزا دلائی جائے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے بتایا کہ مقتول بچے کے والدین نے پولیس کو قانونی کاروائی سے انکارکردیا ہے بچے کے والد نے مقدمہ درج نہ کرانے کے لئے پولیس کوبیان ریکارڈ کرایا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ 34 اشفاق حسن نامی شہری کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔