کرناٹک میں باحجاب طالبات کو پھر امتحان دینے سے روک دیا گیا

طالبات نے دوبارہ حجاب پہن کر داخل ہونے کی کوشش کی تو توہین عدالت کے تحت کارروائی ہوگی، بی جے پی رہنما کی دھمکی


ویب ڈیسک April 26, 2022
مسلم طالبات کو حجاب نہ اتارنے کی سزا دی گئی، فوٹو: فائل

PARIS: بھارتی ریاست کرناٹک میں 12 ویں جماعت کے امتحانات میں 6 طالبات کو حجاب پہننے کی وجہ سے کمرہ امتحان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں 12 ویں جماعت کے امتحانات ہو رہے ہیں اور مسلم دشمن کرناٹک حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو بنیاد بناتے ہوئے باحجاب طالبات کو امتحان دینے سے روک دیا۔

کرناٹک ضلع کے یدگیر میں ایک امتحانی مرکز میں 6 طالبات کو حجاب اتارنے کا حکم دیا گیا تاہم طالبات نے منع کردیا جس پر انتظامیہ نے لڑکیوں کو واپس گھر بھیج دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بھارت کی معروف سماجی کارکن سبری مالا نے اسلام قبول کرلیا

اس سے قبل کرناٹک کے شہر اوڈوپی میں حجاب پر پابندی کے خلاف پٹیشن دائر کرنے والی طالبہ عالیہ اسدی کو بھی ساتھی طالبہ کے ہمراہ امتحان دینے سے روک دیا گیا تھا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان طالبات نے دوبارہ حجاب پہن کر امتحانی سینٹر یا کالج میں داخل ہونے کی کوشش کی تو توہین عدالت کے تحت کارروائی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں