ماں کی اپنے شیر خوار بچے کو ٹرک تلے کچلے جانے سے بچانے کی ویڈیو وائرل

یہ واقعہ 2019 کا ہے جس کی ویڈیو دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے

اسکوٹر سے گرنے والی خاتون نے بچے کو چمٹالیا، فوٹو: ویڈیو گریب

بھارت میں اسکوٹر سے گرنے والی ماں نے قلابازں کھاتے ہوئے اپنے بچے کو تیز رفتار ٹرک کے پہیوں کے نیچے آنے سے بچالیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی کرکٹرجوفرا آرچر نے '' مدر آف دا ایئر'' کے کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو ری ٹیوٹ کی ہے جس میں کار کی ٹکر سے اسکوٹر سے گرنے والی ماں کو قلابازیاں کھاتے ہوئے اپنے بچے کو ٹرک کے نیچے سے آنے سے بچاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس حادثے کا ذمہ دار کار ڈرائیور تھا جس نے جلدی سے نکلنے کی کوشش میں اسکوٹر والے کو ٹکر مار دی جس سے اسکوٹر پر ماں اور ان کی گود میں شیر خوار بچہ قریب سے گزرنے والے تیز رفتار ٹرک کے پہیوں کے قریب گر گئے تھے۔




دراصل یہ واقعہ 2019 میں پیش آیا تھا اور ماں کی بہادری کا سرکاری سطح پر اعتراف بھی کیا گیا تھا تاہم اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر کی جا رہی ہے۔

ایسے خطرناک واقعات کو دیکھ کر بے اختیار منہ سے نکلتا ہے؛ جسے اللہ رکھے، اسے کون چکھے۔
Load Next Story