بغیر اجازت سموسہ کیوں کھایا دکاندار نے شہری کو قتل کردیا

دکان مالک نے مقتول کے سر پر ڈنڈے سے وار کیا جو موت کا سبب بنا


ویب ڈیسک April 26, 2022
بغیر اجازت سموسہ کھانے پر بھارتی شہری قتل

بھارت میں دکاندار نے بغیر اجازت سموسہ کھانے پر 40 سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قتل کی اندوہناک واردات بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں پیش آئی جہاں ونود اہیروار نامی شخص کو سموسہ کھانے پر قتل کردیا گیا۔

اس حوالے سے چھولا مندر پولیس اسٹیشن کے انچارج انیل سنگھ نے تفصیلات کچھ اس طرح بتائیں کہ مقتول دکان میں داخل ہوا اور بغیر اجازت سموسہ اٹھا کر کھانا شروع کردیا جس پر دکان دار نے ناراضگی کا اظہار کیا اور اسے ڈانٹا۔

مقتول ونود نے دکاندار ہری سنگھ کی ایک نا سنی اور سموسمہ کھاتا رہا جس پر مالک کو غصّہ آیا اور اس نے ونود اہیروار کے سر پر ڈنڈے سے وار کیا جو اس کی موت کی وجہ بنا۔

پولیس نے دکان مالک ہری سنگھ اور 20 سالہ بیٹے کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔