توشہ خان جلد پوری کابینہ سمیت پکڑے جائیں گے مریم نواز

ہمیں تو جھوٹے مقدمات اور انتقام میں پکڑا تھا، تمہیں ضمانتیں بھی نہیں ملیں گی


ویب ڈیسک April 26, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ بہت جلد عمران خان پوری کابینہ سمیت پکڑے جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے پی ٹی آئی یا عمران خان کا لیے بغیر کہا کہ بقول توشہ خان کے 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے تو کان کھول کہ سنُ لو بہت جلد تم سمیت تمھاری پوری سابق کابینہ پکڑی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ یہ ایسے پکڑے جائیں گے جنہیں ضمانتیں بھی نہیں ملیں گی، ہمیں تو جھوٹے مقدمات اور انتقام میں پکڑا تھا نا، تمھارے مقدمات بڑے جرائم اور نا قابلِ تردید شواہد پر ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔