جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے فورسز کے 2 اہلکار شہید

شہدا میں بنوں کے 26 سالہ لانس نائیک عمر علی خان اور ڈی آئی خان کے 23 سالہ سپاہی محمد سراج الدین شامل ہیں


Staff Reporter April 26, 2022
فورسز نے علاقے میں آپریشن کا آغاز کردیا (فوٹو، فائل)

ISLAMABAD: پاک فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے باعث 2 اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سراروغہ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کا فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے مؤثر جواب دیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو سپاہی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے، شہدا میں بنوں کے 26 سالہ لانس نائیک عمر علی خان اور ڈی آئی خان کے 23 سالہ سپاہی محمد سراج الدین شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں