روس نے سویڈن کے 3 سفارتکاروں کو بےدخل کردیا

سویڈن ڈونباس اور دیگر یوکرینی شہریوں کے خلاف یوکرینی حکومت کے جرائم کو چھپا رہا ہے، ماسکو


ویب ڈیسک April 26, 2022
[فائل-فوٹو]

روس نے سویڈن کی جانب سے 3 روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے سیڈن کے بھی 3 سفارتکاروں کو بےدخل کردیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے اطلاع دی کہ اس نے روس میں سویڈن کے سفیر کو طلب کیا اور روسی سفارت کاروں کی بے دخلی اور سویڈن کی یورکرین کیلئے فوجی حمایت پر سخت احتجاج کیا۔

روس نے سویڈن پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ وہ ڈونباس اور دیگر یوکرینی شہریوں کے خلاف یوکرینی حکومت کے جرائم کو چھپا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اپریل کے اوائل میں سویڈن نے کہا تھا کہ یورپی یونین کے دیگر اتحادی ممالک کی طرح تین روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کررہا ہے جنہوں نے ملک میں غیر قانونی کارروائیاں انجام دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں