قومی ہاکی ٹیم نے نیدرلینڈ کو پانچ گول سے شکست دے دی

دونوں ٹیموں کےمابین اگلا میچ 27 اپریل کو کھیلا جائے گا


Sports Reporter April 26, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں دورہ یورپ کرنے والی قومی ہاکی ٹیم نے نیدرلینڈ کو تین کے مقابلے پانچ گول سے شکست دیدی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دورہ یورپ کے لیے نیدرلینڈ سے شیڈول پہلے میچ میں قومی ہاکی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، کھیل کے آغاز میں پاکستان کے اعجاز نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی تاہم نیدرلینڈ نے لگاتار دو گول کرکے ایک گول کی برتری حاصل کرلی تھی۔

قومی ٹیم نے تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں پاکستان ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرکے نہ صرف برتری پائی بلکہ میچ میں تین کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی سمیٹی۔

مزید پڑھئیں: پاکستان ہاکی ٹیم دورہ یورپ کیلیے ہالینڈ روانہ ہوگئی

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے ہیٹرک اسکور کی جبکہ مبشر اور اعجاز نے ایک ایک گول کیا۔

قومی ہاکی ٹیم دورہ یورپ کا دوسرا میچ 27 اپریل کو نیدرلینڈ کے خلاف ہی کھیلے گی۔

پاکستان کی ہاکی ٹیم 29 اپریل کو قومی ٹیم بیلجیئم جبکہ اسپین کے خلاف تین میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم ایشیاکپ کی تیاریوں کے لیے ان دنوں یورپ کے ٹور پر ہے، قومی ٹیم ہالینڈ، بیلجیم اور اسپین کے ساتھ میچز کے بعد چھ مئی کو وطن لوٹے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔