اقوام متحدہ کے سربراہ روس پہنچ گئے یوکرین میں جنگ بندی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری دورۂ روس میں صدر پوٹن سے بھی ملاقات کریں گے


ویب ڈیسک April 26, 2022
انتونیو گوتریس نے روسی وزیر خارجہ سے ملاقات کی، فوٹو: رائٹرز

LANDI KOTAL: اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس یوکرین جنگ پر مذاکرات کے لیے روس پہنچ گئے جہاں وزیر خارجہ سے ملاقات میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس مختصر دورے پر وفد کے ہمراہ روس پہنچ گئے جہاں وہ صدر ولادیمیر پوٹن سے بھی ملاقات کریں گے۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا استقبال روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف نے کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بات چیت کے دوران یوکرین میں جنگ سے پیدا ہونے والی صورت حال پر سیر حال گفتگو کی۔

انتونیو گوتریس نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف سے یوکرین میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا جس پر انھوں نے یوکرین کے نیوٹرل حیثیت کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا روس کا دورہ ابھی جاری ہے اور وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد جمعرات کو یوکرین جائیں گے اور صدر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں