ٹوئٹرپر اکاؤنٹ بحال کر بھی دیا جاتا ہے تب بھی واپس نہیں آؤں گا ڈونلڈ ٹرمپ

سماجی رابطے کی سائٹ کی خریداری کے بعد ایلون مسک واحد شیئر ہولڈر بن گئے ہیں

(فوٹو: ایکسپریس نیوز)

ٹوئٹر بانی کی تبدیلی کے باوجود امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی کے مالک ایلون مسک کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد اگر ان کا اکاؤنٹ بحال بھی کر دیا جاتا ہے تو بھی وہ واپس نہیں آئیں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے تک 'ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم' کو باضابطہ طور پر جوائن کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ''میں ٹوئٹر پر واپس نہیں جارہا البتہ ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم سے منسلک رہوں گا۔ مجھے امید ہے کہ ایلون ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد اس میں بہتری لائیں گے اور وہ ایک اچھے انسان ہیں مگر میں پھر بھی نئے نیٹ ورک پر موجود رہوں گا''۔


مزید پڑھیں: دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر 44 ارب ڈالرز میں خرید لیا

دوسری جانب امریکی ارب پتی ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو تقریباً 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ ہوگیا ہے، جس کے بعد ٹوئٹرکا کنٹرول اب دنیا کے امیر ترین شخص کومنتقل ہوجائے گا۔

معاہدے کے مطابق ایلون مسک ٹوئٹر کی خریداری کے لیے 54.20 ڈالر فی شیئر رقم ادا کریں گے، مسک ٹوئٹر کے واحد شیئر ہولڈر بن گئے ہیں جبکہ یہ دنیا بھر میں اب تک کی کسی بھی پرائیویٹ کمپنی کو خریدنے کا سب سے بڑا سودا ہے۔
Load Next Story