افغانی بولرزکے سامنے رنز بنانا دوبھر ہوگیا تھا مصباح الحق کا اعتراف

بیٹسمینوں نے پچ کے بارے میں غلط اندازہ لگایا، اسپنرز کی پرفارمنس اچھی رہی، کپتان


Sports Desk February 28, 2014
بیٹسمینوں نے پچ کے بارے میں غلط اندازہ لگایا، اسپنرز کی پرفارمنس اچھی رہی، کپتان۔ فوٹو: فائل

مصباح الحق نے تسلیم کیا کہ افغانی بولرزکے سامنے رنز بنانا دوبھر ہوگیا تھا، بیٹسمینوں نے وکٹ کے بارے میں غلط اندازہ لگایا، کنڈیشنز کو سمجھ کر کھیلنا ضروری ہوتا ہے، عمر اکمل کے بعد اسپنرز کی پرفارمنس اچھی رہی۔

کپتان نے ان خیالات کا اظہار 72 رنز سے فتح کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کیا۔ مصباح نے کہا کہ آغاز میں جب ہماری وکٹیں گریں تو میں صرف امید ہی کرسکتا تھا کہ200 تک پہنچ پائیں گے مگر عمر اکمل نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے فائٹ بیک کی، بیٹسمینوں کا شاٹ سلیکشن مایوس کن تھا، وہ پچ کو اچھی طرح سمجھ ہی نہیں پائے، انھوں نے اسے پہلے میچ جیسا سمجھا اور ان کی نگاہیں سری لنکا سے میچ والے مجموعے پر مرکوز تھیں مگر یہ ٹرننگ اور لو ٹریک تھا، پروفیشنل ہونے کے ناطے آپ کو کنڈیشنز زیادہ بہتر انداز میں سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے، افغانستان بنیادی چیزوں پر کاربند رہا ، بولرز نے پلاننگ کے مطابق لائن اینڈ لینتھ پر توجہ دی، انھوں نے حقیقت میں ہمارے لیے رنز اسکور کرنا دشوار بنا دیا تھا، ان کی فیلڈنگ بھی کافی بہتر تھی، پاکستانی بولرز خاص طور پر اسپنرز کی پرفارمنس اچھی رہی، سعید نے بھی بہترین بولنگ کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |