کراچی دھماکا وزیراعظم کی چین کو تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

چینی باشندوں پر حملے بعد پوری قوم رنج و غم میں مبتلا ہے، وزیراعظم

(فوٹو: اے پی پی)

TURKEY:
وزیراعظم شہباز شریف نے جامعہ کراچی میں وین دھماکے میں چینی باشندوں کے جاں بحق ہونے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اراکین کے ہمراہ اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور چینی ناظم الامور سے ملاقات کر کے چینی صدر کے نام تعزیتی پیغام تحریر کیا۔


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنے 'آئرن برادرز' پر وحشیانہ حملے پر پوری پاکستانی قوم صدمے اور غم کی حالت میں ہے، پورا پاکستان چین کی حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کرتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، چین کو تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ واقعے کی تیزی سے تحقیقات کریں گے اور مجرموں کو قانون کے مطابق عبرت کا نشان بنائیں گے۔

شہباز شریف نے جامعہ کراچی دھماکے کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو کل کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ پاکستان میں چینی باشندوں اور اداروں کی سکیورٹی بڑھانے اور فول پروف بنانے کا حکم دے دیا ہے۔
Load Next Story