شہباز شریف سعودیہ سے موخر ادائیگی پر تیل دوگنا کرنیکی درخواست کریں گے
پاکستان مؤخرادائیگی پرسعودی تیل کی سہولت کا موجودہ سالانہ حجم جو1.2 ارب ڈالرہے کو 2.4ارب ڈالرسالانہ تک بڑھاناچاہتا ہے
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب سے مؤخر ادائیگی پر تیل فراہمی کی سہولت میں اضافے کی درخواست کرینگے تاکہ زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔
ذرائع نے ایکسپریس ٹربیون کو بتایا کہ سعودی عرب پہلے ہی پاکستان کو ماہانہ100 ملین ڈالر تیل کی مؤخر ادائیگی کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ سرکاری حکام نے بتایا کہ وزیر اعظم کل سے شروع ہونے والے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی قیادت سے درخواست کریں گے کہ وہ اس سہولت کا حجم 100 ملین ڈالر سے بڑھا کر 200 ملین ڈالر ماہانہ کر دیں۔
یعنی پاکستان مؤخر ادائیگی پر سعودی تیل کی سہولت کا موجودہ سالانہ حجم جو 1.2 ارب ڈالر ہے کو 2.4 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانا چاہتا ہے تاکہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم کیا جا سکے جو روس یوکرین جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی بلند قیمتوں کی وجہ سے تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔