چیئرمین ریلوے کیلیے پی اے ایس ڈی ایم جی ریلوے حکام میں بھاگ دوڑ

ریلوے سروس گروپ سے ہی کسی آفیسر کو چیئرمین ریلوے لگانے کیلیے سمری منظوری کیلیے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوائی گئی ہے

ریلوے سروس گروپ سے ہی کسی آفیسر کو چیئرمین ریلوے لگانے کیلیے سمری منظوری کیلیے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوائی گئی ہے(فوٹو : فائل)

لاہور:
چیرمین ریلوے کے عہدے کیلیے پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروس گروپ، ڈی ایم جی اور ریلوے حکام میں بھاگ دوڑ تیز ہو گئی ہے۔


نئے وزیر ریلوے کے آنے کے بعد وزارت ریلوے میں پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروس گروپ سے چیئرمین لینے کی بجائے ریلوے سروس گروپ سے ہی کسی آفیسر کو چیئرمین ریلوے لگانے کیلیے سمری منظوری کیلیے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوائی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ریلوے آفیسرز کے انٹرویو کرنے تھے پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروس گروپ، ڈی ایم جی کے افسران کا کہنا ہے وزارت ریلوے میں چیرمین ریلوے کی گریڈ 22 کی سیٹ ان کے کوٹہ کی ہے، ریلوے سروس گروپ سے کسی بھی آفیسرکے پاس گریڈ22 نہیں ہے۔
Load Next Story