صبا قمر کی فلم ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ عیدالفطر پر ریلیز کے لیے تیار

فلم ایکشن، رومانس، کامیڈی اور ایموشنز سے بھرپور ہے


ویب ڈیسک April 27, 2022
ٹریلر ریلیز کے بعد شائقین کو اس فلم کا بے چینی سے انتظار ہے

DUBAI/ KABUL: اداکارہ صبا قمر اور زاہد احمد کی فلم ''گھبرانا نہیں ہے'' عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی۔

ایکشن، رومانس، کامیڈی اور ایموشنز سے بھرپور فلم ''گھبرانا نہیں ہے'' کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے ہیں۔

فلم میں اداکارہ صباقمر، سید جبران اور زاہد احمد مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ جب کہ اداکار افضل خان(جان ریمبو)، نیر اعجاز، سلیم معراج اور سہیل احمد بھی فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

فلم کا ٹریلر گزشتہ ماہ ریلیز کیا گیا تھا جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔ فلم میں اداکار زاہد احمد ایک پولیس افسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔

جے بی پروڈکشن، ماسٹر مائنڈ فلمز اور جیو فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ''گھبرانا نہیں ہے'' کے ٹریلر کو دیکھ کر کہانی کا اندازہ لگانا تو مشکل ہے، تاہم فلم ایکشن، رومانس، کامیڈی اور ایموشنز سے بھرپور ہے یعنی اس فلم میں وہ تمام مصالحہ موجود ہے جو شائقین کو سینما تک کھینچ لائے گا۔

یہی وجہ ہے ٹریلر ریلیز کے بعد شائقین کو اس فلم کا بے چینی سے انتظار ہے۔ فلم کی ہدایات ثاقب خان نے دی ہیں جب کہ جمیل بیگ اور حسن ضیا نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔ فلم ''گھبرانا نہیں ہے'' عیدالفطر پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
[ytembed videoid="08E67ltxJ_g"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں