شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 14 مئی تک توسیع
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف تحقیقات کرنے والے تفتیشی افسر کا تبادلہ ہوگیا
ISLAMABAD:
منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 14 مئی تک توسیع کردی گئی۔
لاہورکی اسپشل سینڑل کورٹ میں شہباز شریف اورحمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے شہباز شریف اورحمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 14 مئی تک توسیع کردی۔ عدالت نے اگلی تاریخ کو دلائل اور فرد جرم سے مشروط کردیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ یہ حاضری معافی کی درخواست ایسے کب تک چلے گی۔شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کی جائے۔یقین دہانی کراتے ہیں کہ شہبازشریف خود عدالت میں پیش ہوں گے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ایف آئی اے کو لمبی تاریخ دینے سے متعلق کوئی اعتراض ہے جس پرایف آئی اے نے جواب دیا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے قانون کے مطابق دیکھ لیں۔
ایف آئی اے کے تفتیشی افسرندیم اخترکا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیس کی تحقیقات کرنے والے تفتیشی افسر علی مردان کا سندھ تبادلہ ہوگیا ہے۔ مجھے کل رات ہی کیس ملا ہے ابھی جائزہ لینا ہے۔