مقبوضہ کشمیرکے اسکول میں بھی حجاب پرپابندی عائد

مقبوضہ کشمیرکے علاقے بارہ مولا کے ایک اسکول نے حجاب پرپابندی عائد کردی


ویب ڈیسک April 27, 2022
طالبات اوراساتذہ حجاب پہن کراسکول نہ آئیں،انتظامیہ کی ہدایت:فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیرکے ایک اسکول میں بھی طالبات اوراساتذہ پرحجاب لینے پرپابندی عائد کردی گئی۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارت کی انتظامیہ کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے بارہ مولا کے ایک اسکول میں طالبات اوراساتذہ پرحجاب لینے پرپابندی عائد کردی گئی۔

اسکول کی جانب سے جاری کئے گئے سرکلر میں طالبات اوراساتذہ کواسکول کی حدود میں حجاب نہ پہننے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی نے حجاب پرپابندی کی مذمت شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کوسمجھ لینا چاہئیے کہ یہ بھارت کی کوئی ریاست نہیں جہاں مسلمانوں لڑکیوں اورخواتین کوزبردستی حجاب لینے سے روکا جائے۔ مقبوضہ کشمیرکی لڑکیاں اورخواتین حجاب پرپابندی برداشت نہیں کریں گی۔

بھارتی ریاست کرناٹک سمیت مختلف ریاستوں میں تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں