بکی کی پیشکش سے آئی سی سی کو آگاہ نہیں کیا ونسنٹ

آفر مسترد کردی تھی، کبھی کسی غلط کام کا حصہ نہیں بنا، سابق کیوی کرکٹر


AFP February 28, 2014
پلیئرکے اس قسم کی حرکت میں ملوث ہونے پر مایوسی ہوئی، نیوزی لینڈ بورڈ چیف۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر لو ونسنٹ نے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی تصدیق کردی۔

گذشتہ روز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کرپشن ٹریبونل نے انھیں قصوروار قرار دیا تھا، ونسنٹ نے کہاکہ میرا جرم صرف اتنا سا ہے کہ بی پی ایل کے دوران بکی کی پیشکش سے آئی سی سی کو آگاہ نہیں کیا،یہ بذات خود ایک بڑی غلطی ہے، میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ میں نے سٹے باز کی آفر مسترد کردی تھی، میں پورے ایونٹ میں کسی بھی قسم کی غلط حرکت کا حصہ نہیں بنا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہاکہ ہمیں اپنے ایک سابق کھلاڑی کے اس قسم کی حرکت میں ملوث ہونے پر مایوسی ہوئی، ہم کھیل سے کرپشن کو ختم کرنے کیلیے پُرعزم اور اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں