جامعہ کراچی حملہ پاک چین دوستی پر حملہ ہے وزیر داخلہ

پورا پاکستان اپنے چینی بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کرتا ہے، یہ ہمارا مشترکہ غم ہے، وفاقی وزیر داخلہ

پورا پاکستان اپنے چینی بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کرتا ہے، یہ ہمارا مشترکہ غم ہے، رانا ثنا اللہ فوٹو:فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روز جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش حملے کے مجرمان کو گرفتار کرنے اور عبرت کا نشان بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آج کراچی جا رہا ہوں، متعلقہ حکام سے ملاقات کرکے حقائق معلوم کروں گا۔ یہ حملہ پاک چین دوستی پر حملہ ہے، پوری قوت سے اس سے نمٹیں گے'۔

مزید پڑھیں: جامعہ کراچی : خودکش دھماکے میں 3 چینی اساتذہ سمیت چار افراد جاں بحق


 

انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان اپنے چینی بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کرتا ہے، یہ ہمارا مشترکہ غم ہے۔ دہشت گردی میں تحقیقات سے عظیم دوست چین کو مکمل طور پر آگاہ رکھیں گے

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی کے تمام آپریٹس کا ازسرنو جائزہ لیں گے اور باریک بینی سے ہر پہلو کی جانچ کریں گے جس کے بعد موثر اقدامات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔
Load Next Story