سندھ ہاؤس حملہ کیس پی ٹی آئی کے دو رکن قومی اسمبلی دو کارکنان جیل منتقل

عدالت نے کل تک پولیس سے ریکارڈ اور جواب طلب کر لیا


ویب ڈیسک April 27, 2022
ملزمان میں ارکان قومی اسمبلی فہیم خان اور عطا اللہ شامل ہیں۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کے دو رکن قومی اسمبلی اور دو کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہاؤس حملہ کیس میں عدالت نے کل تک پولیس سے ریکارڈ اور جواب طلب کر لیا ہے۔

جیل بھیجے جانے والے ملزمان میں ارکان قومی اسمبلی فہیم خان اور عطا اللہ جبکہ پی ٹی آئی کارکن تنویر احمد خان اور صداقت شیرازی شامل ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ انعام اللہ نے کیس پر سماعت کی، پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری ملزمان کی جانب سے عدالت کے جانب سے پیش ہوئے۔ دو ایم این ایز اور دو کارکنان کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی۔

وکیل فیصل چوہدری نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں دائر کر دیں، عدالت نے پراسیکیوشن کو کل 9 بجے کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ملزمان پر الزام ہے کہ انھوں نے پی ٹی آئی کے دیگر ارکان کے ہمراہ سندھ ہاؤس پر حملہ کیا اور پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچایا، سندھ ہاؤس میں موجود ارکان اسمبلیاں کو دھمکیاں دیں اور گالم گلوچ کی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے گزشتہ روز ضمانتیں مسترد کی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں