مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ سے واپس لے لی

اعلیٰ قیادت کا حکم ہے کہ درخواست واپس لے لی جائے، مریم نواز

درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی گئی۔

RAWALPINDI:
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پاسپورٹ واپسی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ سے واپس لے لی۔

جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ وکیل مریم نواز کا مؤقف تھا کہ اعلیٰ قیادت کا حکم ہے کہ درخواست واپس لے لی جائے۔


مزید پڑھیں: مریم نواز کی عمرے کیلیے درخواست، لاہور ہائیکورٹ کا تیسرا بنچ بھی تحلیل

گزشتہ روز، لاہور ہائی کورٹ کے تیسرے بینچ نے بھی مریم نواز کے عمرہ پر جانے کی درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی تھی، جس پر چیف جسٹس نے جسٹس باقر علی نجفی اور جسٹس سردار شمیم پر مشتمل نیا بینچ تشکیل دیا تھا۔

مریم نواز کا درخواست میں مؤقف تھا کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتی ہوں لیکن عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر ہونے کی وجہ سے عمرے کی ادائیگی کے لیے نہیں جا سکتی لہٰذا عدالت عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔
Load Next Story