کراچی دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کوقیمت چکانا پڑے گی چینی وزارت خارجہ

چینی شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہئے،ترجمان چینی وزارت خارجہ


ویب ڈیسک April 27, 2022
چین کی وزارت خارجہ نے متاثرہ خاندانوں سے افسوس اورہمدردی کا اظہارکیا:فوٹو:فائل

MADRID: چین کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کوقیمت چکانا پڑے گی۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں جامعہ کراچی دھماکے میں ہلاک افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اورہمدردی کا اظہارکیا گیا ۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں چینی شہریوں کونشانہ بنانے والے دہشتگردوں کوقیمت چکانا پڑے گی۔ چینی شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہئیے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چین کے اسسٹنٹ وزیرخارجہ نے چین میں پاکستان کے سفیرکوہنگامی فون کال میں کراچی دھماکے پرشدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری اورپاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے بھی جامعہ کراچی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک افراد کے لواحقین سے ہمدردی اورافسوس کا اظہارکیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں