سری لنکا پریمیئر کرکٹ لیگ کا رواں سال بھی انعقاد نہیں ہوسکے گا
گذشتہ برس سری لنکا کرکٹ نے سابق 7 فرنچائزز کے کنٹریکٹس مختلف وجوہات کی بنا پر ختم کردیے تھے۔
سری لنکا پریمیئر لیگ کا رواں سال بھی انعقاد نہیں ہوسکے گا، مسلسل دوسری بار ایونٹ کو منسوخ کیا گیا جبکہ اپنے اعلان کے چار برس میں صرف ایک بار ہی ایس ایل پی ایل منعقد ہوئی۔
گذشتہ برس سری لنکا کرکٹ نے سابق 7 فرنچائزز کے کنٹریکٹس مختلف وجوہات کی بنا پر ختم کردیے تھے اس کے بعد مزید کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ لیگ کے ڈائریکٹر اجیت جیاسیکرا کا کہنا ہے کہ ہم ایونٹ کے دوبارہ سے آغاز میں دلچسپی رکھتے تھے، اس سلسلے میں اپنے بزنس پارٹنر سمرسٹ انٹرٹینمنٹ سے رابطہ بھی کیا مگر ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا، اس لیے ہم ایونٹ منسوخ کررہے ہیں، ویسے بھی ہمیں جنوبی افریقہ کے خلاف جولائی میں سیریز کھیلنی ہے،اسی ماہ اے ٹیم انگلینڈ کے دورے پر بھی جائے گی۔