پاکستان اسپورٹس بورڈ نے نئے مالی سال کے بجٹ میں 96 کروڑ روپے مانگ لیے
گذشتہ 7 ماہ سے بورڈ کے ساتھ الحاق شدہ کھیلوں کی قومی فیڈریشنز کو گرانٹ نہیں ملی، ذرائع
وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ذیلی ادارے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے وفاقی حکومت سے نئے مالی سال کے بجٹ میں 96 کروڑ روپے مانگ لیے ہیں۔
ذرائع سے معلوم ہوا کہ ادارے میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں، قومی فیڈریشنز کی گرانٹ اور ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلیے گذشتہ سال وزارت خزانہ نے 93 کروڑ روپے جاری کیے تھے، موجودہ بورڈ کی انتظامیہ نے اس بار رقم میں 3 کروڑ اضافہ کی درخواست کردی تاکہ ملک بھر میں جاری تعمیراتی پروجیکٹس کو مکمل کیا جاسکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ 7 ماہ سے بورڈ کے ساتھ الحاق شدہ کھیلوں کی قومی فیڈریشنز کو گرانٹ نہیں ملی، انٹر نیشنل مقابلوں کیلیے تربیتی کیمپس بھی نہیں لگائے جا سکے۔ اس ضمن میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کا ٹیلی فون بند تھا۔