بلاول بھٹو ملکی تاریخ کے کم عمر ترین وزیر خارجہ بن گئے

بلاول نے 33 برس، سات ماہ اور چھ دن کی عمر میں حلف اٹھایا


ویب ڈیسک April 27, 2022
بلاول نے 33 برس، سات ماہ اور چھ دن کی عمر میں حلف اٹھایا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے 37ویں وزیر خارجہ بن گئے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملکی تاریخ کا کم عمر ترین وزیر خارجہ بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا۔ ان کے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے 12ویں وزیرخارجہ تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے 33 برس، سات ماہ اور چھ دن کی عمر میں حلف اٹھا کر پاکستان کے کم عمر ترین وزیرخارجہ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

ذوالفقار علی بھٹو کی بطور وزیر خارجہ حلف اٹھانے کے وقت عمر 35 برس، پانچ ماہ اور 10 دن جبکہ حنا ربانی کھر کی عمر 33 سال، آٹھ ماہ اور ایک دن تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں