خیبرپختونخوا میں عیدالفطر کی تعطیلات 2 سے 6 مئی تک ہوں گی

صوبائی انتظامیہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا


ویب ڈیسک April 27, 2022
صوبائی انتظامیہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا - فوٹو:فائل

خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر پر 2 سے 6 مئی تک تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، صوبائی انتظامیہ نے اس ضمن میں باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا۔

صوبائی حکومت کی طرف سے 2 مئی سے 6 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات کے اعلان کے بعد اگلا پورا ہفتہ صوبہ بھر کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے عید الفطر پر 2 سے 5 مئی تک کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا تاہم وفاق نے ہفتے کی چھٹی ختم کررکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں