جرمنی کا یوکرین کو طیارہ شکن ٹینک فراہم کرنے کا اعلان

روس کے خلاف جنگ میں یوکرینی فوج کی مدد کرنا چاہتے ہیں


ویب ڈیسک April 27, 2022
یہ ٹینک روسی طیاروں کو تباہ کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے، فوٹو: فائل

جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ روس سے جنگ میں مدد کے لیے طیارہ شکن ٹینک یوکرین بھیجیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی یوکرین کو 'گیپارڈ' نامی ٹینک فراہم کرے گا جس پر طیارہ شکن میزائل بھی نصب ہیں۔ یہ ٹینک روسی طیاروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے یورپی ممالک بالخصوص جرمنی پر اسلحہ فراہم نہ کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد داخلی اور بیرونی سطح پر جرمن چانسلر اولاف شولس کو شدید دباؤ کا سامنا تھا۔

شدید دباؤ کے باعث جرمنی نے یوکرین کو جنگی ساز و سامان کی فراہمی سے دور رہنے کی پالیسی پر نظر ثانی کی اور پہلی بار یوکرین کو فوجی مدد کا اعلان کیا ہے۔ جرمن چانسلر اولاف شولس نے اس پیشرفت کو جرمن پالیسی کے لیے ایک اہم موڑ قرار دیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے بھی یوکرین کو جنگی ساز و سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر روس نے شدید ردعمل دیتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ یوکرین کو جنگ میں مدد کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں