کر اچی میں بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر سے شروع

متاثرہ علاقوں کے مکین پورے پو رے دن بجلی سے محروم ہیں اور سحری افطاری میں بجلی بند ہو نا بھی معمول ہے


ویب ڈیسک April 27, 2022
—فائل فوٹو

کراچی: کر اچی میں بد ترین لو ڈشیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر سے شروع ہو گیا۔ نیشنل گر ڈ سے اضافی بجلی ملنے کے با وجود کے الیکٹرک شہر میں بلا تعطل بجلی فر اہم کر نے میں ناکام دیکھائی دیتا ہے۔ رمضان المبار ک میں متاثرہ علاقوں کے مکین پورے پو رے دن بجلی سے محروم ہیں اور سحری افطاری میں بجلی بند ہو نا بھی معمو ل بن گئی ہے۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق کراچی شد ید گر می کی لپیٹ میں ہے اور روزے کی حالت میں شہر ی پو را پورا دن بجلی سے محروم ہے مختلف علاقوں میں بجلی کی طو یل غیر اعلا نیہ لو ڈشیڈنگ کی جا رہی جبکہ ساڑھ سات گھنٹے کی اعلا نیہ لو ڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

شہر یو ں کے مطابق لا نڈھی اور کورنگی کے مختلف علاقوں میں بد ھ کی صبح 10 بجے سے شاہم 5 تک بجلی کی فر اہمی معطل رہی جبکہ غیر اعلا نیہ لو ڈشیڈنگ کا سلسل بھی جا ی رہا، کو رنگی اور لانڈھی کی طر ح سرجا نی ٹاون، شاہ لطیف ٹاون، ملیر، بلد یہ ٹاون، اورنگی ٹاوں، کیماڑی سمیت مختلف علاقں میں بد تر ین لوڈشیدنگ کی لپیٹ میں رہے۔

تفصیلات کے مطابق مضان المبار ک میں کے الیکٹرک کی جا نب سے سحری و افطا ری کے اوقات میں بھی بجلی بند کر دی جا تی ہے، کر اچی کو نیشنل گرد سے بھی اضا فی بجلی فر اہم کی جا رہی ہے اس کے باوجود میں شہر میں اندھا دھند اعلا نیہ اور غیر اعلا نیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کی وجو ہات جا نے کے لیے تر جمان کے الیکٹرک سے سوال کیا تو ان کی جانب سے اطمینان بخش جو اب نہیں دیا جا سکا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں