بھارتی صحافی نے جلتے اسپتال سے مریضوں کو نکال کر انسانیت کی مثال قائم کردی

بھارتی صحافی پرمود کی بروقت کارروائی سے انسانی جانوں کا نقصان بچ گیا


ویب ڈیسک April 27, 2022
بھارتی صحافی نے آتش زدہ اسپتال سے مریضوں کو نکال کر مثال قائم کردی

LODHRAN: بھارتی صحافی نے اسپتال میں آگ لگنے کے بعد مریضوں کو ریسکیو کر کے انسانی ہمدردی کی شاندار مثال قائم کردی۔

رپورٹر کی ذمہ داری جائے حادثہ سے تازہ معلومات نشریاتی ادارے کے ذریعے عوام کو فراہم کرنا ہے لیکن بھارتی ٹی وی سے منسلک رپورٹر پرمود مادھو نے صحافتی ذمہ داری کیساتھ ساتھ ریسکیو اہلکار کی ذمہ داری بھی بخوبی انجام دیکر عوام کا دل جیت لیا۔

بھارتی شہر چنئی کے راجیو گاندھی اسپتال میں آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئیں تو پرمود اپنے کیمرہ مین کے ہمراہ رپورٹنگ کیلئے متاثرہ اسپتال پہنچے جہاں ریسکیو اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے تھے۔

پرمود نے محسوس کیا کہ ریسکیو اہلکاروں پر کام کو بوجھ زیادہ ہے اور کافی مریض اسپتال کے اندر موجود ہیں، جس پر رپورٹر نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر بزرگ شہریوں اور مریضوں کو ریسکیو کرنے کا فیصلہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو اہلکاروں اور پرمود کی مدد سے تمام مریضوں کو بروقت اسپتال سے باہر نکالا گیا جس کے باعث کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں