بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 37 شدت کا زلزلہ

زلزلے کا مرکز قلات کے قریب جبکہ گہرائی 20 کلومیٹر تھی، کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا


ویب ڈیسک April 27, 2022
گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بلوچستان کے ضلع قلات اور گرد و نواح میں 3.7 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات، آوران سمیت دیگر علاقوں میں عشا کی نماز کے بعد شہریوں نے زمین کو لرزتے ہوئے محسوس کیا۔

زمین کے لرزنے پر شہری خوف کے عالم میں کلمہ طبیہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل کر کھلے مقام پر آگئے۔

زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین 20کلومیٹر تھی اور مرکز قلات کے قریب تھا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں ہیں تاہم آفٹر شاکس کے پیش نظر شہریوں کو خبردار کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں