کوہلی کو کچھ عرصہ کرکٹ سے دور رہنا چاہیے روی شاستری کا مشورہ

مسلسل کرکٹ کے باعث ویرات کی کارکردگی میں تسلسل نہیں آرہا، سابق بھارتی کوچ


ویب ڈیسک April 27, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

ISLAMABAD: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور کمنٹیٹر روی شاستری نے سابق کپتان ویرات کوہلی کو ایک بار پھر مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کچھ عرصے کے لیے آرام کرنا چاہیے مسلسل کھیل کے باعث انکی پرفارمنس میں تسلسل نہیں آرہا۔

مقامی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی کمنٹیٹر روی شاستری نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ویرات کوہلی کے لیے اس وقت کرکٹ سے تھوڑے دنوں کے لیے دور رہنا اچھا فیصلہ ہوسکتا ہے، انہوں نے مسلسل کئی سالوں تک تمام فارمیٹ میں کھیلا ہے جس کے باعث وہ اپنی فارم بحال کرنے میں ناکام ہورہے ہیں۔

شاستری نے کہا کہ میں کوہلی کی بات نہیں کررہا تاہم انکے علاوہ اگر کوئی بھی کھلاڑی 14 سے 15 سال بھارت کیلئے کھیلنا چاہتا ہے تو اُسے چاہیے کہ کرکٹ بورڈ یا اپنی فرنچائز سے محدود ٹائم تک ایونٹ کے لیے دستیاب رہنے کی بات کرے تاکہ وہ انٹرنیشنل کیرئیر پر فوکس کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ کوہلی دنیا کے منجھے ہوئے کرکٹر ہیں انہیں چاہیے کہ وہ جائیں اور دوبارہ سے اپنی اننگز کا آغاز کریں، کوہلی کہ پاس اب بھی 5 سے 6 سال کی کرکٹ باقی ہے۔

واضح رہے کہ سال 2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف ویرات کوہلی نے سنچری اسکور کی تھی جس کے بعد سے وہ کیرئیر کی بدترین فارم میں ہیں۔ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران بھی 9 میچوں میں محض 128 رنز اسکور کرسکے ہیں جبکہ 2 بار گولڈن ڈک کا شکار ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں