یوتھ بزنس لون اسکیم وزیراعظم آج پہلی قرعہ اندازی کرینگے

لاکھوں درخواستیں موصول ہوئیں، سخت اسکروٹنی کے بعد 40 ہزار امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا


Numainda Express February 28, 2014
تقریب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مریم نواز شریف، عرفان صدیقی بھی شرکت کرینگے۔ فوٹو: پی آئی ڈی/فائل

وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت شروع کیے گئے وزیر اعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کے کامیاب درخواست دہندگان کی پہلی قرعہ اندازی آج ( جمعے کو) وزیراعظم نواز شریف کریں گے۔

جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نواز شریف، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی، وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکریٹری ڈاکٹر آصف کرمانی بھی شرکت کریں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع سے معلوم ہوا کہ وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کیلیے لاکھوں کی تعداد میں درخواست موصول ہوئیں جبکہ سخت اسکروٹنی کے عمل سے گزرنے کے بعد تقریباً 40 ہزار درخواست دہندگان کو کامیاب قرار دیا گیا۔ ان کامیاب درخواست دہندگان میں سے پہلی کھیپ کے ناموں کا اعلان آج قرعہ اندازی میں کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق 50فیصد قرضے خواتین کو دیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں