عظیم باکسر محمد علی کے باکسنگ مقابلے پر فکسنگ کا شبہ
واضح رہے کہ یہ مقابلہ جیتنے کے بعد محمد علی 22 برس کی عمر میں عالمی چیمپیئن بن گئے تھے۔
دنیائے باکسنگ کے مشہورباکسر محمد علی کا سونی لسٹن کے خلاف پہلا عالمی ٹائٹل کے لیے ہونے والے میچ کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ پہلے سے طے شدہ تھا۔
امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے اس میچ کی تفتیش کی تھی۔ خیال رہے کہ سونی لسٹن کو اس میچ کو جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا تاہم وہ محمد علی کے خلاف 7ویں راؤنڈ میں ریٹائر ہوگئے تھے ۔یہ مقابلہ جیتنے کے بعد محمد علی 22 برس کی عمر میں عالمی چیمپیئن بن گئے تھے۔اس میچ کے 50 سال بعد ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جان ایڈگر ہْوور کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم کو شبہ ہے لاس ویگس کے جواری ایش ریسنک نے میامی میں ہونے والے اس مقابلے کو فکس کیا تھا ۔اس حوالے سے کی جانے والے تحقیق کسی حتمی ثبوت تک پہنچنے میں ناکام رہی تھی۔ خیال رہے کہ اولمپک چیمپیئن محمد علی اس مقابلے سے پہلے مسلسل 19 مقابلوں میں ناقابلِ شکست رہے تھے۔سونی لسٹن کی گزشتہ 37 مقابلوں میں یہ دوسری شکست تھی۔ اس مقابلے کے بعد لسٹن کا کہنا تھا کہ ان کے ہارنے کی وجہ ان کا زخمی کندھا تھا۔