لیلۃ القدر آج عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیگی

آج نماز تراویح میں قرآن پاک کی قرات مکمل ہوگی، جس پر ختم قرآن کی محافل کا انعقاد ہوگا


ویب ڈیسک April 28, 2022
آج نماز تراویح میں قرآن پاک کی قرات مکمل ہوگی، جس پر ختم قرآن کی محافل کا انعقاد ہوگا۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: لیلۃ القدر آج عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

ہزار مہینوں سے بہتر رات لیلۃ القدر آج عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی، آج نماز تراویح میں قرآن پاک کی قرات مکمل ہوگی، جس پر ختم قرآن کی محافل کا انعقاد ہوگا۔

قراء حضرات اور سامعین کو انعام و کرام اورعزت و احترام کے ساتھ رخصت کیا جائے گا، لوگ مساجد اورگھروں میں رات بھر عبادت کریں گے، بیشتر مساجد میں روزہ داروں کیلئے سحری کے خصوصی انتظامات ہوں گے۔

قمری مہینے کے حساب سے 27رمضان المبارک کو پاکستان کا قیام عمل آیا تھا، اس موقع پر ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں