الیکشن کمیشن نے نور عالم خان نااہلی ریفرنس کے دائرہ اختیار پر فیصلہ محفوظ کرلیا

الیکشن کمیشن کا مکمل نہ ہونا پارلیمنٹ کی غیر ذمہ داری ہے، پی ٹی آئی کے وکیل کا عدالت میں موقف


ویب ڈیسک April 28, 2022
الیکشن کمیشن کا مکمل نہ ہونا پارلیمنٹ کی غیر ذمہ داری ہے، وکیل پی ٹی آئی کا عدالت میں موقف فوٹو:فائل

ISLAMABAD: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن نور عالم خان کی نااہلی کے لیے ریفرنس کے دائرہ اختیار پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

آج ای سی پی میں ہونے والی سماعت کے دوران نور عالم خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ نور عالم خان نے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ نہیں دیا۔ انہوں نے سیاسی جماعت سے نہ استعفٰی دیا نہ کسی اور جماعت میں شمولیت اختیار کی۔

ان کا کہنا تھا کہ نااہلی ریفرنس آئینی معاملہ ہے، اسکو صرف فل بینچ ہی سن سکتا ہے، الیکشن کمیشن کے مکمل ہونے تک نااہلی ریفرنس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ دیا جاسکتا ہے۔

تحریک انصاف کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کا مکمل نہ ہونا پارلیمنٹ کی غیر ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن کے مکمل نہ ہونے میں اس کا کوئی قصور نہیں تاہم الیکشن کمیشن کو ہر حال میں نااہلی ریفرنس پر 30 دن کے اندر فیصلہ کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں