سابق صدر آصف زرداری کا نام ای سی ایل سے خارج دبئی پہنچ گئے

آصف زرداری ای سی ایل سے نام خارج ہونے کے بعد دبئی پہنچ گئے


ویب ڈیسک April 28, 2022
ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث آصف زرداری کے بیرون ملک سفرپرپابندی عائد تھی:فوٹو:فائل

LODHRAN: سابق صدر آصف زرداری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) سے خارج کردیا گیا جس کے بعد وہ دبئی پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا گیا۔ سابق صدر آصف زرداری ای سی ایل سے نام خارج ہونے کے بعد دبئی پہنچ گئے۔

آصف زرداری گزشتہ رات نجی طیارے میں اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئے تھے۔ ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث آصف زرداری پربیرون ملک سفرکرنے پر پابندی عائد تھی۔

مزید پڑھیں : شہباز شریف اور مریم نواز کے نام ای سی ایل سے خارج

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور (ن) لیگ کے رہنما نواز شریف سمیت دیگر رہنماؤں کے نام بھی ای سی ایل سے نکال لیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |