باجوڑ میں فائرنگ سے باپ اور تین بیٹے جاں بحق

واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے جس کی تفتیش کی جارہی ہے، پولیس


ویب ڈیسک April 28, 2022
فوٹو:فائل

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ کے علاقے ماموند مینہ موخہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ان میں باپ اور تین بیٹے شامل ہیں، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے جس کی تفتیش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں